علم دین پڑھنااور پڑھانا جنت میں لے جانے والے اعمال میں سے ایک بہت بڑا اور شاندار عمل ہے علم طلب کرنا جنت میں لے جانے والا عمل اس وقت ہوگا جبکہ خدمت اسلام اور اسلام زندہ کرنے کی نیت سے علم دین حاصل کیاجائے ورنہ خدانخواستہ اگر کوئی شخص عالم کہلانے والا یامحض روٹی روزی اور دنیا کمانے کی نیت سے علم دین حاصل کرے تو وہ نہ جنتی ہوگا نہ فرشتے اس کے لئے اپنے بازو کے پر بچھائیں گے نہ اس کو جہاد کا ثواب ملے گا اسی لئے ہر طلب علم کو لازم ہے کہ وہ صرف خدمت دین اور احیاء اسلام کی نیت سے علم حاصل کرورنہ وہ اس کے اجروثواب سے محروم ہوجائے گا۔