اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین ذیل کے مسائل میں، زید نے اپنی بیوی ہندہ سے تکرار کیا بعدہٗ دونوں میں بات بڑھ گئی زید نے حالت غصہ میں ہندہ کو دو طلاق دیا۔ اب ایسی صورت حال میں شرعی بیان کیا ہے۔ برائے مہربانی جلد جواب سے نوازیں عین نوازش و کرم ہوگا۔ فقط والسلام عابد ابن محمد یٰسین مرحوم، مقام بھانکھیرہ چھوٹی مسجد کے پاس ناگپور

الجواب بعون الملک الوھاب

الجواب بعون الملک الوھاب ،صورت مسؤلہ میں زید کی بیوی پر دو طلاق رجعی واقع ہوگئی۔ زید عدت کے اندر رجعت کرسکتا ہے۔ رجعت کے کئی طریقہ ہیں۔ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ زید دو گواہوں کی موجودگی میں کہے کہ میں نے اپنی بیوی فلانہ بنت فلاں سے رجعت کی۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد عبدالقدیر غفرلہ الرشید۔ ۱۳/جمادی الاول ۱۴۳۲؁ھ ۲۵/جولائی ۲۰۰۲؁ء

فقط والسلام

دارالافتاء:جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور

فتوی نمبر : 0003