اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال

محترم جناب مفتی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ......کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ، اس مسئلہ میں کہ میں نے اپنی بیوی کو ایک بار طلاق کا لفظ استعمال کر کے طلاق دی اور اس کے بعد کئی مرتبہ دیا دیا دیا کہا۔ کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہوگئی ہے۔ جواب مرحمت فرمائیں۔ فقط والسلام۔ محمد اسلام

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسؤلہ میں طلاق مغلظہ واقع ہوگئی اور بیوی شوہر پر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حرام ہوگئی بغیر حلالہ حلال نہ ہوگی ۔  لقول تعالیٰ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰی تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ ؕ 

فقط والسلام

دارالافتاء:جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور

فتوی نمبر : 0001