اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال

قبلہ جناب مفتی صاحب۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ بعد سلام عرض یہ ہے کہ مین بابو صاحب ولد شیخ محمد مقام قلعہ شاہی مسجد محل،ناگپور۔ میں بابو صاحب میرے والد اور والدہ صاحبہ ان دونوں کا انتقال ہو چکا ہے اور میری دو بہنیں ہیں میں ان کا بڑا بھائی ہوں بڑابھائی ہونے کے کاراً میرا فرض بنتا کہ میں اپنی بہنوں کا حق شریعت کے موافق پورے کا پورا ادا کردوں۔ اس لئے میں آپ سے درخواست کرتاہوں کہ آپ میری رہبری کریں اور مجھ کو بہت ہی آسان طریقہ سے اس مسئلہ کے بارے میں جسے فتویٰ کہتے ہیں لکھ کر دینے کی مہربانی کریں۔ اور یہ مکان جس کے بارے میں میں نے لکھا ہے یہ مکان ہمارے والد محترم کا ہے اور ہم تین بہن بھائی ہیں۔ (۱)بابو صاحب والد شیخ محمد (بڑا بھائی) (۲) شمیم بیگم بنت شیخ محمد (بڑی بہن) (۳) شہزادی بیگم بنت شیخ محمد (چھوٹی بہن)

اب ہم آپ سے گذارش کرتے ہیں اور امید بھی رکھتے ہیں کہ آپ ہماری رہبری کریں گے۔ فقط بقلم خود۔ فقط والسلام بابو صاحب ولد شیخ محمد مقام قلعہ شاہی مسجد محل،ناگپور

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسؤلہ میں بعد تجہیز وتکفین وادائیگی قرض وغیرہ کل جائیداد چار حصوں میں تقسیم ہوکر دو۲/ حصہ بابو صاحب کو ایک ۱/حصہ شمیم بیگم اور ایک ۱/حصہ دوسری بہن شہزادی کو ملے گا ان کی مثل حظ الانثیین۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد عبدالقدیر غفرلہ الرشید۔ ۱۶/ربیع الاول ۱۴۲۰؁ھ یکم/جولائی ۱۹۹۹؁ء

فقط والسلام

دارالافتاء:جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور

فتوی نمبر : 0004