اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو امام نہ مانے تو کیا وہ مسلمان ہے یا نہیں۔ان پر شریعت کا کیا حکم ہے۔برائے مہربانی اس کا جواب قرآن حدیث کے ساتھ عنایت فرمائیں۔ عین نوازش ہونگی۔فقط والسلام

محمد مصطفے رضا،ناگپور

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسؤلہ میں امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو نہ ماننے سے کیا مراد ہے؟ اگر سائل کا مقصد یہ ہے کہ میں کسی امام کی تقلید نہیں کرتاچاہے وہ امام اعظم ابو حنیفہ ہوں یا امام شافعی یا کوئی اور امام ہوں تو گویا وہ تقلید کا منکر ہوا۔ ایسا شخص گمراہ وبددین ہے تقلید کا واجب ہونا قرآنی آیات اور احادیث صحیحہ اور عمل امت اور اقوال مفسرین سے ثابت ہے۔ ایسا کہنے والے پر توبہ واجب ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شافعی ہے اگر وہ کہے کہ میرے امام، حضرت امام شافعی ہیں میں امام شافعی کی تقلید کرتا ہوں اس اعتبار سے حضرت امام اعظم کو مسائل فقہ کی تقلید میں امام نہیں مانتا تو یہ کہنا کچھ حد تک درست ہوگا نیز نہ ماننے سے مراد توہین ہے تویہ کفر ہے ایسے شخص پر توبہ وتجدید ایمان ضروری ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

کتبہ :۔ محمد عبدالرشید غفرلہ جامعہ عربیہ، ناگپور

دارالافتاء:جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور

فتوی نمبر : 0006